Corona News
غلط فہمی میں نہ رہیں، وائرس ایک طویل عرصے تک ہمارے ساتھ رہے گا
عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈراس نے خبردار کیا کہ یہ وائرس ایک طویل عرصے تک ہمارے ساتھ رہے گا۔ڈاکٹر ٹیڈراس ادھانوم غیبریسس نے کہا کہ مغربی یورپ میں تو وبا کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے لیکن افریقہ مشرقی یورپ، وسطی اور جنوبی امریکہ میں اس حوالے سے پریشان کن اشاریے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، ابھی ایک طویل دورانیہ باقی ہے، یہ وائرس ایک طویل عرصے تک ہمارے ساتھ رہے گا۔
انھوں نے کہا کہ یہ بھی سچ ہے کہ لوگ گھروں پر رہنے کے احکامات کے باعث مضطرب ہیں لیکن ہمارے لیے اس موقع پر سب سے بڑا خطرہ لاپرواہی ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈراس نے کہا کہ ’دنیا معمول کے مطابق کام نہ کرے گی اور نہ کر سکتی ہے۔ یہ ایک نیا معمول بننا چاہیے، یعنی ایک ایسی دنیا جو زیادہ تندرست، محفوظ اور بہتر انداز میں تیار ہو۔
0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home