ایلن مسک کا ٹیکنلوجیکل کمیونزم
ایلن مسک کا ٹیکنالوجیکل کمیونزم ایلن مسک کا نام جب بھی لیا جاتا ہے، ذہن فوراً خلائی جہاز، برقی گاڑیاں یا مصنوعی ذہانت کی طرف چلا جاتا ہے، مگر ان کی شخصیت کا ایک پہلو ایسا بھی ہے جو کم ہی زیر بحث آتا ہے۔ وہ کبھی کبھار ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں چونکا دینے والے بیانات بھی دیتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ایسے ممکنہ معاشی اور سماجی نظام کی بات کی ہے ۔ جہاں انسانی محنت کی ضرورت کم سے کم ہو جائے گی اور مشینیں زیادہ تر کام سنبھال لیں گے۔ ان کے بقول ائندہ دس سے بیس سالوں میں کرنسی کی ضرورت اور استعمال ختم ہو جائیگی ۔ انسانوں کے لئے تمام کام اے ائی بیسڈ روبوٹک مشینیں کریں گی۔ مسک کے مطابق انسان اس وقت ایک ایسے دور کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں بنیادی ضرورتوں کے لیے درکار محنت کم سے کم ہوتی جا ئیگی۔ اور اس طرح انسانوں کو کام کرنے کی لوڈ سے ازادی مل جائیگی۔ ایسے میں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب مشینیں ہماری نوکریاں لے لیں گی تو ہم کیا کریں گے۔ مسک کا جواب بڑا سادہ ہے: انسان کو پھر وہ کرنا پڑے گا جو وہ اصل میں کرنا چاہتا ہے۔ یعنی تخلیق، تحقیق، علم، سفر، فن، اور وہ تمام سر...