سوشل میڈیا یونیورسٹی — جہاں سب پروفیسر ہیں

سوشل میڈیا یونیورسٹی — جہاں سب پروفیسر ہیں دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی نہ ہارورڈ ہے، نہ آکسفورڈ اور نہ ہی کسی مشہور شہر کی کوئی پرانی درسگاہ۔ اصل یونیورسٹی تو وہ ہے جو ہماری جیب میں موجود چھوٹے سے موبائل فون کے اندر چھپی ہے۔ جی ہاں، یہی ہے “سوشل میڈیا یونیورسٹی” جہاں ہر انسان بغیر کسی امتحان یا انٹری ٹیسٹ کے پروفیسر بن سکتا ہے۔ یہ یونیورسٹی بڑی فراخ دل ہے۔ یہاں نہ داخلہ ٹیسٹ ہے، نہ فیس، نہ ہی حاضری کا جھنجھٹ۔ صرف ایک اکاؤنٹ بنائیں، پروفائل پکچر لگائیں، اور آپ اگلے دن سے کلاس لینے کے اہل ہو جاتے ہیں۔ یہ ادارہ کسی بورڈ یا تعلیمی کمیشن سے رجسٹرڈ نہیں، لیکن دنیا کی سب سے بڑی ڈگریاں یہی بانٹتا ہے۔ “ڈاکٹرآف لائکس” ، “پروفیسر آف شیئرز”، "پروفیسر آف کاپی پیسٹ"، اور “فلاسفر آف کمنٹس” کی ڈگریاں اس یونیورسٹی سے بہت ہی کم وقت میں مل جاتی ہیں۔ ٹائم لائن بطور کلاس روم اگر آپ سوچتے ہیں کہ اس یونیورسٹی کی عمارت کہاں ہے تو جناب اس کا جواب بہت آسان ہے۔ اس کے لیکچر ہال دراصل آپ کی ٹائم لائن ہیں۔ ہر پوسٹ ایک نیا لیکچر، ہر میم ایک پریکٹیکل اور ہر کمنٹ ایک viva ex...